الیکٹرک بائیک ماہانہ قسط 3,028 روپے میں حاصل کریں
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کے طلبہ و طالبات کے لیے چیف منسٹر الیکٹرک بائیک سکیم کا آغاز کر دیا ، جس کے تحت سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ رعایتی قیمت پر الیکٹرک بائیکس حاصل کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق پنجاب کے 33 ہزار سے زائد سکولوں، کالجوں اور جامعات میں زیر تعلیم 1 لاکھ طلبہ اس پروگرام کے اہل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹہ کمی کا اعلان
بائیک کی مجموعی قیمت 1 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے تاہم حکومت کی سبسڈی کے بعد طلبہ کو 1 لاکھ 9 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔ یہ رقم تین سال یعنی 36 ماہ میں ادا کی جائے گی جس سے ماہانہ قسط تقریبا 3 ہزار 28 روپے بنتی ہے۔
حکومت بائیکس کی انشورنس، مارک اپ اور رجسٹریشن کے اخراجات بھی برداشت کرے گی جس سے طلبہ پر اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔
سکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی جبکہ طالبات کے لیے خصوصی طور پر گلابی رنگ کی بائیکس بھی رکھی گئی ہیں۔
درخواست دینے کا طریقہ
سکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن 5 ستمبر 2026 سے شروع ہو چکی ہے اور اہل طلبہ پنجاب حکومت کے مقررہ آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے مطابق سکیم کا مقصد طلبہ خصوصاً طالبات کو سستی اور آسان سفری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ آمد و رفت کے مسائل ان کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں جبکہ اس اقدام سے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو بھی فروغ ملے گا۔