تبت میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

China Tibet Earthquake
فائل فوٹو
Updated | Published September, 9 2026 |
بیجئنگ: (ویب ڈیسک) چین کے علاقے تبت میں 5.3 شدت کے زلزلے نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تبت میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں شہریوں میں تشویش پھیل گئی اور لوگ اپنی جانیں محفوظ رکھنے کیلئے کھلی جگہوں کی جانب نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، حکام کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

تبت میں زلزلے کے تازہ جھٹکے ایسے وقت میں محسوس کیے گئے ہیں جب یہ خطہ چند روز قبل ہی ایک بڑی قدرتی آفت سے متاثر ہوا تھا۔ 26 اگست کو گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد آنے والے سیلاب اور ملبے کے ریلے نے تبت اور نیپال کے سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔

قدرتی آفت کے نتیجے میں نیپال کے مختلف علاقوں میں صورتحال زیادہ سنگین رہی، جہاں سیلابی ریلے نے مکانات، سڑکوں، پلوں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کو شدید نقصان پہنچایا، جبکہ بڑی تعداد میں افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکی جدید ترین بغیر پائلٹ آبدوز پکڑ لی

تازہ زلزلے کے بعد مقامی حکام کی جانب سے کسی ممکنہ آفٹر شاک اور مزید نقصانات کے خدشے کے پیش نظر صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں