ایران نے امریکی جدید ترین بغیر پائلٹ آبدوز پکڑ لی
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے ایک پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران امریکی فوج کی بغیر پائلٹ آبدوز کو قبضے میں لیا اور اسے ایران منتقل کردیا، یہ کارروائی آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر کی گئی۔
ایران کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پکڑی گئی آبدوز 2025 میں تیار کی گئی تھی، اس کی لمبائی تقریباً 5.8 میٹر جبکہ وزن تقریباً 3 ٹن بتایا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جدید آبدوز کو طویل دورانیے کے گہرے سمندری مشنز کیلئے تیار کیا گیا ہے اور یہ مسلسل 10 دن تک زیرِ آب رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایرانی دعوے کے مطابق بغیر پائلٹ آبدوز جدید نگرانی اور سمندری مشنز کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے، تاہم اس کی شناخت اور امریکی فوج سے تعلق کے حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں:زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والوں کیلئے قیمتوں میں دگنا اضافہ
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر انتہائی اہم سمندری راستہ سمجھا جاتا ہے، جہاں سے دنیا کی توانائی کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اس علاقے میں کسی بھی فوجی پیش رفت کو عالمی سطح پر غیر معمولی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔