زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والوں کیلئے قیمتوں میں دگنا اضافہ

Iran Petrol Prices
فائل فوٹو
Updated | Published September, 7 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) ایران میں حکومت نے زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت میں نمایاں اضافے کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق 8 ستمبر سے ہوگا۔

نئی قیمت کا اطلاق مقررہ ماہانہ حد سے زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق ماہانہ 110 لیٹر سے زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اضافی پیٹرول کی قیمت 10 ہزار تومان فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل یہی پیٹرول 5 ہزار تومان فی لیٹر میں دستیاب تھا، یوں اضافی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت دگنی کردی گئی ہے۔

ماہانہ 110 لیٹر تک پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والوں پر اضافی لاگت عائد کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

ایران میں موجودہ نظام کے تحت پہلے 60 لیٹر پیٹرول 1500 تومان فی لیٹر کے حساب سے فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ اگلے 50 لیٹر کیلئے فی لیٹر قیمت 3 ہزار تومان مقرر ہے۔

یوں ماہانہ 110 لیٹر تک استعمال کرنے والے صارفین موجودہ مقررہ نرخوں سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے، تاہم اس حد سے تجاوز کرنے پر اضافی پیٹرول کیلئے انہیں پہلے کے مقابلے میں دوگنی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ائیرشو کے دوران یونانی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

حکام کے مطابق نئے نرخ کا مقصد پیٹرول کے استعمال کو منظم کرنا اور زیادہ کھپت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ ایران میں پیٹرول کی قیمتیں طویل عرصے سے حکومتی پالیسی اور سبسڈی کے تحت مقرر کی جاتی رہی ہیں، تاہم زیادہ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے نئی قیمت سے اخراجات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں