مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی نامعلوم مقام سے آبدیدہ ویڈیو آگئی

مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو
مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published November, 2 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی نامعلوم مقام سے ایک آبدیدہ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ ان کی آخری ویڈیو بھی ہو سکتی ہے، انہیں قتل کیا جا سکتا ہے۔

نامعلوم مقام سے جاری ویڈیو میں مسٹر پتلو کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے لوگ جو پہلے ان کے ساتھ رابطے میں تھے اور انہیں استعمال کرتے رہے، اب مشکل وقت میں انہیں اکیلا چھوڑ گئے ہیں۔ وہ اس وقت ایک گاؤں میں تنہا ہیں اور بستر سے اٹھنے اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں، جس کے باعث پولیس کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے۔

مسٹر پتلو نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایک مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے، حالانکہ مذکورہ واقعے میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔

انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ ان کے معاملے کا نوٹس لیا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے معروف اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے

واضح رہے کہ مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 17 سے 18 افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے مسٹر پتلو سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے گئے۔

رپورٹس کے مطابق مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب سیالکوٹ میں ڈسکہ روڈ پر واقع فراز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ تقریب میں 2 کروڑ روپے نقد، ایک کار، 50 موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی انعامات تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

انعامات حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ اسی دوران گیٹ کھلنے پر لوگوں نے بیک وقت اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں دھکم پیل اور بھگدڑ مچ گئی۔ واقعے میں 30 سالہ عقیل موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 22 سالہ ریحان دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ بھگدڑ کے باعث 17 سے 18 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.30 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.33 ▼ 1.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 0.20
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.59 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.24 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,024 ▼ 12,699
Gold 22K Per Tola 368,522 ▼ 11,641
Gold 21K Per Tola 351,771 ▼ 11,112
Gold 18K Per Tola 301,518 ▼ 9,524
Silver Per Tola 5,095 ▼ 213
Platinum Per oz (USD) 1,436 ▼ 34.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں