بالی ووڈ کے معروف اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے

Mushtaq Khan Death
فائل فوٹو
Updated | Published September, 25 2026 |
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار مشتاق خان 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

وہ اپنی طویل فنی زندگی کے دوران متعدد مقبول ہندی فلموں میں معاون کردار ادا کرچکے تھے اور اپنی منفرد اداکاری کے باعث ناظرین میں پہچانے جاتے تھے۔

مشتاق خان پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے زیرِ علاج تھے، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا تھا،تاہم وہ جمعرات کی شام انتقال کر گئے۔

مشتاق خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1980 میں ریلیز ہونے والی فلم البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے سے کیا، تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ہندی سنیما کی متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا۔

اداکار کو ویلکم، غدر: ایک پریم کتھا، غدر 2 اور استری 2  سمیت کئی معروف فلموں میں یادگار معاون کردار ادا کرنے کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ عاشقی، مجھ سے شادی کرو گی اور ہم ہیں راہی پیار کے جیسی مقبول فلموں کا بھی حصہ رہے۔

مشتاق خان نے صرف فلموں تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ ٹیلی ویژن پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مختلف نوعیت کے معاون کرداروں کو اپنی منفرد اداکاری سے نمایاں بنانا ان کی فنی شناخت کا اہم حصہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکار عمیر جسوال کے والد انتقال کر گئے

ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری سے وابستہ افراد اور مداحوں کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے، مشتاق خان کی طویل فنی خدمات کو ان کے مداح اور ساتھی فنکار یاد کر رہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں