ائیرشو کے دوران یونانی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ ایتھنز فلائنگ ویک کے دوران پیش آیا، جہاں بڑی تعداد میں شہری اور سیاح فضائی مظاہروں کو دیکھنے کیلئے موجود تھے۔ طیارے کے اچانک گرنے سے ائیرشو دیکھنے والے ہزاروں افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی شروع کردی، آگ پر قابو پانے اور متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کیلئے 11 پانی چھڑکنے والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سمیت 85 فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
یونانی فضائیہ کے ایک اہلکار نے جنگی طیارے کے حادثے کی تصدیق کردی ہے، تاہم دو نشستوں والے ایف 4 فینٹم میں سوار پائلٹوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول چوری کی کوشش میں 37 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ
حادثے کے نتیجے میں ائیرشو دیکھنے والے شائقین میں سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کیے جانے کا امکان ہے۔