پیٹرول چوری کی کوشش میں 37 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

Nigeria Petrol Pipeline Explosion
فائل فوٹو
Updated | Published September, 5 2026 |
ابوجا: (ویب ڈیسک) نائیجیریا میں پائپ لائن سے پیٹرول چوری کرنے کی کوشش کے دوران زہریلی گیس پھیلنے سے 37 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واقعہ نائیجیریا کی تیل پیدا کرنے والی ریاست ریورز کے علاقے اوکریکا میں پیش آیا، جہاں بڑی تعداد میں افراد مبینہ طور پر پائپ لائن سے ریفائنڈ پیٹرول جمع کرنے کیلئے پہنچے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق 100 سے زائد افراد رات کے اندھیرے میں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے اوکاری جیٹی پہنچے، افراد پائپ لائن سے خارج ہونے والے پیٹرول کو جمع کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران زہریلی گیس اور دھواں پھیل گیا۔

زہریلے دھوئیں کے باعث کئی افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے، جبکہ جان بچانے کی کوشش میں متعدد افراد دریا میں جا گرے۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

پولیس نے افسوسناک واقعے کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ پائپ لائن سے گیس کے اخراج کی اصل وجہ کیا تھی اور واقعے میں کتنے افراد متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں پائپ لائنوں سے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی چوری ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔ جرائم پیشہ گروہ پائپ لائنوں میں سوراخ کرکے خام تیل اور دیگر مصنوعات نکالتے ہیں، جنہیں بعد ازاں کشتیوں یا ٹینکروں کے ذریعے بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے یا غیر قانونی ریفائنریوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

ایسے غیر قانونی اقدامات نہ صرف قومی معیشت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ انسانی جانوں کیلئے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.57 ▼ 0.30
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.24 ▼ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.88 ▼ 1.59
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487 ▲ 16,926
Gold 22K Per Tola 427,613 ▲ 15,515
Gold 21K Per Tola 408,176 ▲ 14,810
Gold 18K Per Tola 349,865 ▲ 12,694
Silver Per Tola 6,970 ▲ 301
Platinum Per oz (USD) 1,824 ▲ 89.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87 ▲ 3.27
Diesel HSD Per Litre 267.06 ▲ 67.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00 ▲ 5.36
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں