ٹرمپ کی ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا بہت جلد ایران کے کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
کوہ کلنگ گزلا ایران کی نطنز یورینیم افزودگی تنصیب کے قریب واقع ہے۔ کوہ کلنگگزلا میں 2 انتہائی محفوظ سرنگوں کے کمپلیکس ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر روس اور یوکرین جائیں گے اور جنگ کے خاتمے کی تجویز پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا اسرائیل کا مرکزی ہدف ہے:نیتن یاہو
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی وہ اہمیت نہیں رہی جو تھی، آبنائے ہرمز کے بہت سے متبادل بنا رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران بھی جان لے گا کہ آبنائے ہرمز پہلے جتنی اہم نہیں رہی۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام سے پائپ لائن اور سڑک کے رستے بنے تو ہرمز کی اہمیت کم ہو جائے گی، بہت سے لوگ اسے جنگ کہتے ہیں میں فوجی تنازع کہتا ہوں، ایران جنگ بڑی چیز نہیں یہ چھوٹے آلوؤں جیسی ہے۔