سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹہ کمی کا اعلان
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا، سیلاب اور دیگر مخصوص حالات کے باعث ہمیں اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرکے ہفتے کی چھٹی کرنی پڑی تھی لیکن اب اس کی ضرورت نہیں رہی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اب اسکولوں میں ایک گھنٹے کا اضافہ ختم کیا جا رہا ہے۔ صوبے میں اسکولوں سے باہر بچوں کی بڑی تعداد ایک اہم چیلنج ہے اور حکومت اب تک یکساں تعلیمی پالیسی بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں نوکری کرنے کا نادر موقع
سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سیلاب کے باعث 20 ہزار اسکولوں کی چار دیواریاں متاثر ہوئیں جبکہ پاکستان تعلیم پر دنیا کے کم ترین اخراجات کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی ایس ڈی پی کے ذریعے تعلیمی مراکز کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں۔ لاکھوں بچوں کو کمیونٹی بیسڈ مراکز کے ذریعے تعلیم دی جارہی ہے، تاہم مہنگائی کے باعث ان مراکز کے اخراجات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔