ٹیم میں تبدیلیاں کس کی مرضی سے ہوئیں؟ بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلیاں ان کی معلومات، مشاورت یا منظوری کے بغیر کی گئیں، حالانکہ موجودہ سلیکشن نظام کے تحت کپتان کو اس عمل سے آگاہ ہونا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنے کا فیصلہ بھی ان کے لیے نئی خبر تھی اور انہیں اس بارے میں علم پی سی بی کے باضابطہ بیان سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد اور عمر گل کو فارغ ، مائیک ہیسن ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم نے کہا تھا کہ لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر 7 کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ پی سی بی نے کچھ سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔
انگلینڈ کے خلاف ایجسٹن ٹیسٹ سے ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز کی شکست پر بھی بات کی تھی۔
قومی کپتان نے اعتراف کیا کہ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے کھیل کے کسی بھی شعبے میں متاثر کن کارکردگی پیش نہیں کی۔