سرفراز احمد اور عمر گل کو فارغ ، مائیک ہیسن ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
لندن(ویب ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا

لندن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک ہیسن کو ایجبسٹن میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ ہیسن اس سے قبل قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا نزلہ ٹیم مینجمنٹ پر بھی گرنے والا ہے جبکہ موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ وطن واپسی پر سرفراز اور عمرگل ذمے داریوں سے فارغ ہوجائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد کی جگہ مائیک ہیسن مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری بھی سنبھال سکتے ہیں جبکہ عمر گل کی جگہ ایشلے نوفکے کو نیا بولنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے محمد رضوان، امام الحق اور سلمان علی آغا کو بھی فوری وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرفراز احمد کی کوچنگ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے 6 میچز کھیلے جن میں قومی ٹیم کو صرف ایک کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان شکستوں میں بنگلہ دیش کے خلاف اوے سیریز میں وائٹ واش بھی شامل ہے
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.06 ▼ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.54 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▼ 0.76
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,582 ▼ 15,166
Gold 22K Per Tola 424,950 ▼ 13,903
Gold 21K Per Tola 405,634 ▼ 13,271
Gold 18K Per Tola 347,686 ▼ 11,375
Silver Per Tola 6,906 ▼ 313
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▼ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں