سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا بڑا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published September, 10 2026 |
پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پلس کے تحت سرکاری ملازمین کو اضافی طبی سہولت فراہم کرنے کی تجویز دے دی

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں پروگرام کو مزید منظم، مؤثر اور دیرپا بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں صحت کارڈ کے تحت مہنگے علاج کی کوریج بڑھانے اور سروس ریٹس میں اضافے کی تجاویز پیش کی گئیں، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے صحت کارڈ کے تحت ٹاپ اَپ ہیلتھ پیکج متعارف کرانے کی تجویز بھی سامنے آئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ جانیے

انہوں نے کہا کہ بنیادی صحت مراکز میں اصلاحات اور جدت لانے کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ عوام کو بہترین صحت کی سہولتوں کی فراہمی حکومت کا حتمی ہدف ہے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو صحت اور تعلیم کے امور بروقت نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان معاملات میں تاخیر کی گنجائش نہیں، صحت کارڈ کی سہولت کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر اقدامات کئے جائیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں