اے این پی کے منتخب ناظم خان واحد پی ٹی آئی میں شامل
پشاور میں ہونے والی تقریب کے دوران خان واحد نے ساتھیوں اور اہلخانہ سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published September, 11 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے تعلق رکھنے والے منتخب ناظم خان واحد نے اپنے ساتھیوں اور خاندان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پشاور میں ہونے والی تقریب کے دوران خان واحد نے ساتھیوں اور اہلخانہ سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا
حاجی فضل الٰہی نے خان واحد کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی ٹوپی پہنائی۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے منتخب ناظم خان واحد نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ حاجی فضل الٰہی نے پارٹی ٹوپی پہنائی۔ pic.twitter.com/bwLrMcxtH9
— Khalid Khan Supari (@SupariKhan) September 10, 2026
اس موقع پر خان واحد نے پی ٹی آئی کی قیادت اور منشور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے ساتھ مل کر سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔