ایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ کا اعلان، انتظامات مکمل
صدر پی ایم ڈی سی کی زیرصدارت ایم ڈی کیٹ امتحان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آئندہ ایم ڈی کیٹ امتحان کی تیاریوں اور انتظامات پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کیلئے1 لاکھ 38 ہزار 158 امیدواران نے رجسٹریشن کرائی ہے اور ٹیسٹ کیلئے 35 شہروں میں امتحانی مراکز قائم ہوں گے، ایم ڈی کیٹ کیلئے ریاض سعودی عرب میں بھی بین الاقوامی امتحانی مرکز قائم ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سکول ٹیچرز کی بھرتیوں کیلئے سمری کی منظوری
صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ وزیراعظم نے ایم ڈی کیٹ کے شفاف انعقاد کی ہدایت کی ہے ایم ڈی کیٹ کی شفافیت و سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، صوبائی حکام، جامعات ایم ڈی کیٹ کی شفافیت،رازداری کی ذمہ دار ہیں۔
صوبائی حکام نے ایم ڈی کیٹ کیلئے پیشگی ضروری انتظامات یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
صدر پی ایم ڈی سی نے ہدایت کی کہ میڈیکل یونیورسٹیز ایم ڈی کیٹ سےمتعلق کوآرڈینیشن یقینی بنائیں، ایم ڈی کیٹ کیلئے پیشہ وارانہ مہارت، سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔