پنجاب میں سکول ٹیچرز کی بھرتیوں کیلئے سمری کی منظوری
فائل فوٹو
Updated | Published September, 10 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب میں سکول ٹیچر انٹرنز (ایس ٹی آئیز)کی بھرتی کی سمری منظور کرلی گئی، جس کے بعد رواں ہفتے ٹیچر انٹرنز کے سکولوں میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ سکول ٹیچر انٹرنز جلد سرکاری سکولوں میں اپنی تدریسی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
وزیر تعلیم کے مطابق ایس ٹی آئیز کو عارضی بنیادوں پر تدریسی خدمات کیلئے بھرتی کیا جارہا ہے، جو پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری سطح کے سکولوں میں تدریس کے فرائض انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے بڑی خوشخبری، 25 ہزار روپے تک سبسڈی کا اعلان
رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ٹیچر انٹرنز پروگرام کا بنیادی مقصد سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنا ہے تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو عملی تدریسی تجربہ حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا، جو مستقبل میں ان کے لیے پیشہ ورانہ طور پر مفید ثابت ہوگا۔