گرمی کا راج یا بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Pakistan Weather Forecast
فائل فوٹو
Updated | Published September, 11 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے لاہور اور کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو آج کے موسم کی صورتحال سے آگاہ کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

لاہور میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھی متاثر ہے اور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہے، جہاں فضائی آلودگی کی شرح 156 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کراچی میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گرمی کی شدت 30 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شہر میں جنوب مغربی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں فی الحال بارش یا بوندا باندی کا کوئی امکان نہیں، تاہم شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں