حکومت کا عوام کو پیٹرول کی قیمت میں ریلیف دینے کا اعلان
مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی اور اس کے باعث عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کا عوام پر بوجھ بڑھنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک بار پھر خصوصی ریلیف اسکیم کا اجرا کردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا حکومت کو پورا احساس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا، فی کلو کتنے کا ہو گیا؟
شہباز شریف نے کہا کہ موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والوں پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے خصوصی اسکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے، خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والوں کےلیے پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔
مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی اور اسکے باعث عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کا عوام پر بوجھ بڑھنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک خصوصی ریلیف سکیم کا اجراء کر دیا گیا ہے.
وزیر اعظم نے سکیم کا اجراء کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں…
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 13, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی سمیت 2 پہیوں اور 3 پہییوں والی سواریوں پر ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف دیا جائے گا۔ اسی طرح چھوٹی گاڑیوں یعنی 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کی حدود میں اس کا اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کر دیا جائے گا جب کہ پورے پاکستان میں بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان، اس کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں کیا جائے گا۔
شہباز شریف کے مطابق اس خصوصی ریلیف اسکیم کی رجسٹریشن کا اجرا آج سے کر دیا گیا ہے، جس کے طریقہ کار کو آگاہی مہم کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا جب کہ اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے تعاون پر صوبوں کے شکر گزار ہیں۔