برطانیہ میں ورک پرمٹ پر موجود افراد کیلئے بڑی خوشخبری

برطانیہ
اسکلڈ ورکرز اسپانسر تک محدود رہنے کے بجائے کسی بھی جگہ کام کر سکیں گے/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 4 2026 |
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ورک پرمٹ پر موجود افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، اسکلڈ ورکرز اسپانسر تک محدود رہنے کے بجائے کسی بھی جگہ کام کر سکیں گے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زیادہ گھنٹے کام، پاسپورٹ ضبط کرنے، کم تنخواہ پر اسپانسرز کیخلاف شکایت کی جاسکے گی۔

رپورٹس کے مطابق اسکلڈ ورکرز موجودہ ویزا کی باقی مدت کے دوران کسی بھی جگہ کام کر سکیں گے، اسکلڈ ورکرز سے متعلق نئے قواعد 8 اکتوبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔

دوسری جانب پی آئی اے نے لندن کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا ہے، 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اپنے لندن فضائی آپریشن میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک 2027 کب شروع ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

ترجمان نے بتایا کہ رواں سال 27 اکتوبر سے پاکستان اور لندن کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے تحت ہفتہ وار پروازوں کی تعداد بڑھا کر 7 کر دی جائے گی۔

ہفتہ وار 5 پروازیں اسلام آباد سے لندن کے لیے آپریٹ کی جائیں گی جبکہ ہفتہ وار 2 پروازیں لاہور اور لندن کے درمیان پرواز بھریں گی۔ اس وقت قومی ایئرلائن لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کر رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں کی تعداد میں یہ بڑا اضافہ مسافروں کے بہترین اعتماد اور برطانیہ جانے والے روٹس پر مسلسل بڑھتی ہوئی مانگ کا مظہر ہے۔

اس قدم سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور دیگر مسافروں کو سفری سہولیات اور مزید اختیارات میسر آئیں گے۔

خیال رہے ہیتھرو ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائنز کو دیے گئے سلاٹس پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو واپس مل گئے تھے۔

سلاٹس کی واپسی سے پی آئی اے پاکستان سے لندن کے لیے مزید پروازیں آپریٹ کر سکے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں