اٹلی نے پاکستانی طلباء کو وارننگ دے دی

اٹلی سفارتخانہ
اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے نے پاکستان کے طلبا کو دستاویزات سے متعلق وارننگ دی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 4 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے نے پاکستان کے طلبا کو دستاویزات سے متعلق وارننگ دے دی ہے۔

اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ اسٹڈی ویزا کی درخواستوں کے ساتھ جعلی اور مشکوک دستاویزات جمع کرانے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سفارتخانے نے طلبہ کو اس عمل سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں نہ صرف ویزا درخواست فوری طور پر مسترد ہو سکتی ہے بلکہ مستقبل میں دی جانے والی ویزا درخواستوں پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اٹلی کے سٹوڈنٹ ویزا کے لیے تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات جمع کروانی ہوتی ہے جس کی تصدیق کے بعد طلبا کو ویزا جاری کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل اطالوی سفارتخانے نے اپنے آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے جاری کیں، جن کا مقصد ویزا کے حصول کے عمل کو شفاف بنانا اور جعلی ایجنٹوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

اٹلی کیلیے شینگن، فیملی ری یونین اور ورک ویزا کے حصول کیلیے مختصر مدت کی درخواستیں بی ایل ایس ویزا ایپلیکیشن سینٹرز کے توسط سے جمع کروائی جائیں گی، یہ مراکز اسلام آباد، لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ورک پرمٹ پر موجود افراد کیلئے بڑی خوشخبری

اپائنٹمنٹ کا طریقہ کار یہ ہے کہ امیدواروں کو آفیشل ویب سائٹ www.theitalyvisa.com کے ذریعے اپنی اپائنٹمنٹ بک کرنا ہوگی، فیملی ری یونین اور ورک ویزا کیلیے رش زیادہ ہونے کی وجہ سے اس وقت ویٹنگ لسٹ موجود ہے، تاہم سفارتخانے نے یقین دہانی کروائی ہے کہ لسٹ میں شامل ہر فرد کو بالآخر اپائنٹمنٹ مل جائے گی۔

اگر کوئی شخص کسی اطالوی یا یورپی یونین کے شہری کے ساتھ فیملی ری یونین ویزا کے تحت شامل ہونا چاہتا ہے، تو اس کیلیے طریقہ کار مختلف ہے۔ ایسے امیدوار براہ راست اطالوی سفارتخانے سے اپائنٹمنٹ کی درخواست دے سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں، ایسے امیدواروں کو سفارتخانے کے نام PEC بھیجنی ہوگی، مطلوبہ دستاویزات کی تفصیلات اسلام آباد میں اطالوی سفارتخانے کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
اٹلی کی کسی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کیلیے ضروری ہے کہ وہ سب سے پہلے Universitaly پورٹل کے ذریعے اپنی پری انرولمنٹ مکمل کریں، اس کی تصدیق کے بعد BLS کا ادارہ خود طالب علم سے رابطہ کر کے ویزا اپائنٹمنٹ طے کرے گا۔

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عام شینگن یا ورک ویزا کی طرح خود سے اسٹڈی ویزا کی اپائنٹمنٹ بک کرنے کی کوشش نہ کریں۔

اطالوی سفارتخانے نے ویزا اپائنٹمنٹس کے نام پر ہونے والے فراڈ سے سختی سے خبردار کیا ہے کہ سفارتخانے کے علم میں آیا ہے کہ کچھ غیر قانونی ایجنٹ پیسوں کے بدلے اپائنٹمنٹس فروخت کر رہے ہیں۔

سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ ویزا اپائنٹمنٹ کبھی بھی خریدی نہیں جانی چاہیے، اگر کوئی شخص یا ایجنسی پیسوں کے عوض اپائنٹمنٹ کی پیشکش کرے، تو اس کی فوری طور پر سفارتخانے میں شکایت کریں، اس غیر قانونی عمل سے نمٹنے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صرف آفیشل ذرائع پر انحصار کریں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں