ایران کا اردن میں 2 امریکی اڈوں پر میزائل حملے کا دعویٰ

ایران
کارروائی کے دوران اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کنگ حسین اور الازرق کو نشانہ بنایا گیا/ فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published August, 31 2026 |
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے امریکا کی جانب سے جزیرہ لارک پر مبینہ حملے کے جواب میں اردن میں موجود 2 امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی حکام کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں مبینہ طور پر متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو لانچ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کنگ حسین اور الازرق کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خلیجی ممالک حقیقی دشمن کی شناخت کریں، ایرانی رہبر اعلیٰ

رائٹرز کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں متعدد میزائلوں اور ڈرونز کے لانچ ہونے کے مناظر دکھائی دیتے ہیں، تاہم فوری طور پر آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی کارروائی کب اور کہاں کی گئی۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی امریکا کی جانب سے ایران کے جزیرہ لارک پر کیے گئے حملے کے جواب میں کی گئی۔ تہران نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ لارک جزیرے پر امریکی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایران کی جانب سے اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ خطے میں جاری کشیدگی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اردن میں بعض فوجی تنصیبات پر امریکی فوجی اور فضائی اثاثے موجود رہے ہیں، جس کے باعث ان مقامات کو خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم سمجھا جاتا ہے۔

تاہم حملوں سے ہونے والے ممکنہ نقصان، جانی نقصانات اور امریکی تنصیبات پر اثرات کے حوالے سے ابھی تک کوئی آزادانہ اور حتمی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.06 ▼ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.54 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▼ 0.76
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,582 ▼ 15,166
Gold 22K Per Tola 424,950 ▼ 13,903
Gold 21K Per Tola 405,634 ▼ 13,271
Gold 18K Per Tola 347,686 ▼ 11,375
Silver Per Tola 6,906 ▼ 313
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▼ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں