خلیجی ممالک حقیقی دشمن کی شناخت کریں، ایرانی رہبر اعلیٰ

ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای/فائل فوٹو
ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای/فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published August, 30 2026 |
تہران(ویب ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں خطے کے مسلم ممالک سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی دشمنوں کے منصوبوں کو سمجھیں اور اس کا مقابلہ کریں

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے تحریری پیغام میں کہا کہ اسلامی اقوام کے مسائل کا حل اتحادِ کلمہ، دوستی اور بھلائی کی راہ میں تعاون میں ہے، دشمن دنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ مسلمانوں کو تقسیم کرنے والے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کا حوالہ دیتے ہوئے بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ مختلف نسلی، ثقافتی، سماجی، اقتصادی، سیاسی اور جغرافیائی اختلافات کو ایران اور کسی بھی دوسرے اسلامی ملک میں مسلم عوام کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

آیت اللہ مجتبیٰ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل دوستی اور اتحاد کے دشمن ہیں، امریکا اور اسرائیل صرف ایران کے نہیں بلکہ ساری اسلامی دنیا کے دشمن ہیں۔

اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت کو معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت ایسے بیانات دینے سے گریز کرے جن سے عوام میں مایوسی پھیلے، انہوں نے مشکل جنگی حالات میں ملک کے معاملات احسن طریقے سے چلانے پر ایرانی صدر اور حکومت کے دیگر ذمہ داران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے مشکل جنگی حالات میں ملک کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تمام ملازمین اور منتظمین نے مشکل صورتحال میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر کا حکومت اور ان کے لیے پیغام مسلسل حمایت کا اظہار ہے، انہوں نے ایرانی قوم اور قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ مکمل اتحاد کے ساتھ ملک کی حفاظت کریں گے اور موجودہ حالات میں قومی یکجہتی برقرار رکھی جائے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95 ▲ 1.35
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.19 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.91 ▲ 2.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.63 ▲ 0.65
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96 ▲ 0.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.20
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 478,748 ▼ 1,670
Gold 22K Per Tola 438,853 ▼ 1,531
Gold 21K Per Tola 418,905 ▼ 1,461
Gold 18K Per Tola 359,061 ▼ 1,253
Silver Per Tola 7,219 ▲ 67
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▼ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02 ▼ 0.58
Diesel HSD Per Litre 252.03 ▼ 17.66
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44 ▼ 17.06
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں