سرفراز احمد کی عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو سے متعلق لاعلمی

ہیڈ کوچ پاکستان ٹیسٹ ٹیم سرفراز احمد
سرفراز احمد نے لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کی / فائل فوٹو
Updated | Published August, 29 2026 |
لارڈز (ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو سے متعلق لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی تمام توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز ہے۔

لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے کے دوران برطانوی براڈکاسٹر نے عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کا انٹرویو نشر کیا، جو سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نشریات پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناراضی کا اظہار کیا، جبکہ یہ تاثر بھی سامنے آیا کہ وقفے کے بعد ٹیم کی میدان میں واپسی میں ہچکچاہٹ دیکھی گئی۔

لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے واضح کیا کہ انہیں اس معاملے کا کوئی علم نہیں اور نہ ہی وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ پی سی بی نے اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ حکام سے کوئی شکایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ ،پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم معمول کے مطابق وقفے کے بعد میدان میں اترنے کی تیاری کر رہی تھی اور انٹرویو کے باعث کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر نہیں ہوئی۔

ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ کھلاڑی خراب کھیلے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ میں سارا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دوں۔ یہ ہماری ٹیم ہے اور پاکستان کے بہترین کھلاڑی اس کا حصہ ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ محمد رضوان، سعود شکیل اور سلمان علی آغا نے پرفارم بھی کیا ہے، لیکن آج رنز نہیں کر رہے ، تو بطور ہیڈ کوچ ان کے ساتھ کھٹرا ہوں، سیریز کے بعد بیٹھیں گے، بات کریں گے، پھر طے کریں گے، کس کو رکھنا ہے، کس کو نکالنا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.49
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.57 ▼ 1.37
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.72 ▼ 1.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.21
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.13
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 480,418
Gold 22K Per Tola 440,383
Gold 21K Per Tola 420,366
Gold 18K Per Tola 360,314
Silver Per Tola 7,152
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▼ 3.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں