سلمان علی آغا کے ناقابل یقین کیچ کی ویڈیو وائرل
انگلینڈ کی اننگز کی 48 ویں اوور میں خرم شہزاد کی گیند پر جارڈن کاکس نے بیک فٹ ڈرائیور کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند بلے کا کنارہ لے کر سلپ میں سلمان آغا کے دائیں جانب گئی۔
سلمان آغا نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دائیں جانب ڈائیو لگائی اور مشکل کیچ کو اپنے ہاتھوں میں محفوظ کر لیا۔ کیچ مکمل کرنے کے بعد وہ کچھ دیر میدان میں ہی بیٹھے رہے، جس پر کپتان بابر اعظم اور ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں داد دی۔
سلمان علی آغا کو پاکستان کے بہترین سلپ فیلڈرز میں شمار کیا جاتا ہے اور اس کیچ نے ایک بار پھر ان کی شاندار فیلڈنگ کا ثبوت دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کا نیا فاسٹ بولر مل گیا
دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کر دیا گیا۔ انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا لیے ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے چیمی اسمتھ 61 اور جارڈن کاکس 55 رنز بنا کر نمایاں رہے اور جبکہ گس ایٹکنسن نے 34، لارنس اور بین ڈکٹ نے 17, 17 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4 اور محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔