نئے صوبوں کا معاملہ، پیپلز پارٹی کا قرارداد لانے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ اسمبلی سے "سندھ کی تقسیم نہ ہونے دینے" کی قرارداد منظور کرائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سندھ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں قرارداد پیش کرنے کی منظوری لی جائے گی۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے تمام ارکان سندھ اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ پیش رفت وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم کی ناکامی اور نئے صوبوں سے متعلق بیان کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر بحث جاری ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے، اس لیے وہ اپنے ارکان کی حمایت سے قرارداد منظور کرا سکتی ہے۔