پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کا نیا فاسٹ بولر مل گیا
قیوم خان نے حال ہی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 27 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ میں تیز رفتار بولرز کی روایت کو آگے بڑھانے کیلئے جھنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان قیوم خان نے اپنی رفتار سے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے جو تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
قیوم خان نے حال ہی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا جہاں ان کی رفتار اور صلاحیتوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی توجہ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستان انڈر 19 سکواڈ کا اعلان
نوجوان فاسٹ بولر نے وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام کا مقصد ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کر کے انہیں اگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
قیوم خان کی غیر معمولی رفتار کے باعث انہیں پاکستان کے ممکنہ نئے ایکسپریس فاسٹ بولر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔