دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستان انڈر 19 سکواڈ کا اعلان

Pakistan U19 Squad
فائل فوٹو
Updated | Published August, 27 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، فرحان یوسف کو قومی جونیئر ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم دورۂ انگلینڈ کے دوران ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے گی۔ قومی جونیئر ٹیم کا انگلینڈ میں مصروف دورہ 2 ستمبر سے 16 ستمبر تک جاری رہے گا، جس کیلئے کھلاڑیوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 ٹیموں کے درمیان یوتھ ٹیسٹ میچ 2 سے 5 ستمبر تک کھیلا جائے گا، جبکہ چار میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا۔ سیریز کا آخری میچ 16 ستمبر کو کھیلے جانے کا شیڈول ہے۔

اعلان کردہ سکواڈ میں وکٹ کیپر عبدالقادر، آل راؤنڈرز جہانگیر بلال، حیام خان اور علیان سلمان، بلے باز حسنین عباس ڈار جبکہ فاسٹ بولر رضوان اللہ بھی شامل ہیں، جو دورۂ انگلینڈ کے دوران پاکستان انڈر 19 ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرسکتے ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔

قومی جونیئر ٹیم کے کپتان فرحان یوسف پر دورے کے دوران ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانے کی ذمہ داری ہوگی۔ ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی انگلینڈ کی کنڈیشنز میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستقبل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

پاکستان انڈر 19 ٹیم دورۂ انگلینڈ کیلئے اتوار کو لاہور سے روانہ ہوگی، جہاں کھلاڑی اہم سیریز سے قبل تیاریوں اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے پر توجہ دیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.47 ▼ 0.63
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.33 ▼ 1.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.56 ▼ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 487,196 ▲ 4,314
Gold 22K Per Tola 446,596 ▲ 3,955
Gold 21K Per Tola 426,296 ▲ 3,775
Gold 18K Per Tola 365,397 ▲ 3,236
Silver Per Tola 7,228 ▼ 16
Platinum Per oz (USD) 1,890 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.10 ▲ 1.12
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں