متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہو گئیں
متحدہ عرب امارات نے ستمبر 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
ابو ظبی: متحدہ عرب امارات نے ستمبر 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جس کے بعد ایندھن مزید مہنگا ہو گیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3.80 درہم مقرر کی گئی ہے جو تقریبا 287 پاکستانی روپے بنتی ہے۔
اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول 3.69 درہم فی لیٹر ہو گیا ہے جس کی پاکستانی روپے قیمت تقریباً 279 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
یو اے ای میں ای پلس 91 پٹرول کی قیمت 3.61 درہم یعنی تقریبا 273 پاکستانی روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 4.30 درہم فی لیٹر کر دی گئی، جو تقریبا 325 پاکستانی بنتی ہے۔
نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول کی مختلف اقسام میں تقریباً 15 پاکستانی روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل میں تقریبا 38 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے ۔