علیمہ خان کو پی ٹی آئی کا صدر بنانے کی خبر جعلی نکلی

علیمہ خان
علیمہ خان کے پی ٹی آئی کی صدر بننے یا پارٹی کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کی خواہش سے متعلق دعویٰ غلط ثابت ہوا/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 31 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان سے منسوب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں انہیں پارٹی کی صدر بننے اور تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے بیان کیا گیا ہے۔

فیکٹ چیک کے مطابق یہ دعویٰ درست نہیں، جو کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 21 اگست کو شیئر کیا گیا تاہم ویڈیو کلپ بھی دراصل اگست 2025 میں آسٹریلوی صحافی ماریو نوفل کو دیے گئے علیمہ خان کے انٹرویو کا حصہ ہے۔

وائرل ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ علیمہ خان پی ٹی آئی کی صدر بننا چاہتی ہیں اور پارٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالنا چاہتی ہیں تاہم مکمل انٹرویو کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

تقریباً ایک گھنٹے پر مشتمل انٹرویو میں علیمہ خان نے عمران خان کی جی میں صورتحال، پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ مبینہ سلوک اور دیگر معاملات پر گفتگو کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ہسپتال منتقلی، توہینِ عدالت پر فوری سماعت کی درخواست مسترد

فیکٹ چیک کے مطابق وائرل کلپ مکمل انٹرویو میں تقریباً 4 منٹ 14 سیکنڈ کے مقام پر موجود ہے تاہم اس حصے میں بھی علیمہ خان وہ الفاظ ادا کرتی نظر نہیں آتی جو سوشل میڈیا پوسٹ میں ان سے منسوب کیے گئے ہیں۔

یوں علیمہ خان کے پی ٹی آئی کی صدر بننے یا پارٹی کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کی خواہش سے متعلق دعویٰ غلط ثابت ہوا، وائرل ویڈیو بھی حالیہ نہیں بلکہ اگست 2025 کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.06 ▼ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.54 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▼ 0.76
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,582 ▼ 15,166
Gold 22K Per Tola 424,950 ▼ 13,903
Gold 21K Per Tola 405,634 ▼ 13,271
Gold 18K Per Tola 347,686 ▼ 11,375
Silver Per Tola 6,906 ▼ 313
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▼ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں