عمران خان ہسپتال منتقلی، توہینِ عدالت پر فوری سماعت کی درخواست مسترد
توہین عدالت کی درخواست پہلے ہی 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی جاچکی ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق توہینِ عدالت پر فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے میں عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست کی فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد کر دی۔
ذرائع کے مطابق توہین عدالت کی درخواست پہلے ہی 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی جاچکی ہے اور پالیسی کے تحت ہر کیس اپنی باری پر ہی سماعت کے لیے مقرر ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ستمبر،پورا پاکستان بند کرنے کا پلان،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تمام پارلیمینٹیرینزکوسخت ہدایات
ذرائع کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کی 94 درخواستیں پہلے سے زیر التوا ہیں، اس لیے عظمیٰ خان کی فوری سماعت کی درخواست قابل پذیرائی نہیں۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی کے ہسپتال منتقلی کے معاملے پر کیس کی جلد سماعت کے لیے دائر متفرق درخواست مسترد کی جاچکی ہے۔