27 ستمبر،پورا پاکستان بند کرنے کا پلان،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تمام پارلیمینٹیرینزکوسخت ہدایات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا/فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا/فائل فوٹو
Updated | Published August, 30 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کی متوقع احتجاجی تحریک کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں اور پارلیمینٹیرینز کو واضح اور سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار کسی کو ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے یا مصلحت کا سہارا لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی

وزیراعلیٰ کے مطابق نارتھ پنجاب خیبر پختونخوا کے ساتھ کھڑا ہوگا، جبکہ سنٹرل اور ویسٹ پنجاب لاہور کی جانب رخ کریں گے۔ ساؤتھ پنجاب کے خیبر پختونخوا سے متصل علاقوں کو بھی خیبر پختونخوا کے ساتھ شامل کیا جائے گا، جبکہ دیگر علاقوں میں شاہراہیں بند کرنے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں اہم شاہراہیں بند کرنے کا منصوبہ ہے، جبکہ حیدرآباد اور کراچی والے مل کر کراچی کو بند کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب بلوچستان میں کوئٹہ سمیت اہم قومی شاہراہوں کو بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برسوں سے کامیابی حاصل نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ کوشش دل سے نہیں کی گئی اور ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالی جاتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اس مرتبہ اگر کسی نے یہ سوچا کہ وہ اپنی ذمہ داری کسی اور پر ڈال کر خود بچ جائے گا تو ایسا نہیں ہوگا۔ جو شخص مصلحت یا خوف کا شکار ہے، اسے بھی اب اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ 27 ستمبر کا بوجھ صرف عمران خان یا سہیل آفریدی پر نہیں آئے گا بلکہ پوری پارٹی کو اس کی ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کسی قسم کا بہانہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ تمام پارلیمینٹیرینز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے اپنے حلقوں میں پہنچ کر سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی کی کارکردگی اور سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جو پارلیمینٹیرینز اور ٹکٹ ہولڈرز کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95 ▲ 1.35
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.19 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.91 ▲ 2.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.63 ▲ 0.65
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96 ▲ 0.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.20
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 478,748 ▼ 1,670
Gold 22K Per Tola 438,853 ▼ 1,531
Gold 21K Per Tola 418,905 ▼ 1,461
Gold 18K Per Tola 359,061 ▼ 1,253
Silver Per Tola 7,219 ▲ 67
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▼ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02 ▼ 0.58
Diesel HSD Per Litre 252.03 ▼ 17.66
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44 ▼ 17.06
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں