سعودی عرب میں پاکستانی ملازمین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

سعودی عرب
پاکستانیوں کیلئے ملازمت ختم ہونے پر ملنے والی مراعات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کیلئے ملازمت ختم ہونے پر ملنے والی مراعات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای او سی) کے مطابق سعودی عرب میں ملازمت کے اختتام پر مراعات کا تعین ملازمت کی مدت اور دیگر قانونی شرائط کے تحت کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2 سے 5 سال تک ملازمت کرنے والے ملازم کو ہر سال ایک تہائی ماہ کی تنخواہ کے برابر مراعات دی جاتی ہیں جبکہ 5 سے 10 سال کی سروس پر ہر سال دو تہائی ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم ملتی ہے۔

اس طرح پہلے 5 سال تک سروس کے لیے ہر سال نصف ماہ کی تنخواہ کے برابر مراعات جبکہ اس کے بعد ہر سال ایک مکمل ماہ کی تنخواہ ماہ کی تنخواہ کے برابر مراعات کا حق حاصل ہوتا ہے۔

بیورو آف امیگریشن کے مطابق اگر کسی ملازم کو آجر یا کفیل کی جانب سے غلط کاروائی کے باعث ملازمت سے نکالا جائے تو قانون کے مطابق اسے مکمل مراعات دی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ملازمت کا معاہدہ مدت مکمل ہونے سمیت دیگر قانونی حالات میں ختم کیا جا سکتا ہے۔ کاروباری سرگرمی مستقل طور پر بند ہونے کی صورت میں بھی معاہدہ ختم ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

رپورٹ کے مطابق دھوکہ دہی، جسمانی حملہ، کاروباری راز افشا کرنا یا مسلسل فرائض انجام دینے سے انکار جیسی انضباطی وجوہات کی صورت میں بھی ملازمت ختم کی جاسکتی ہے۔

پی ای او ای نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کے حقوق اور ملازمت سے متعلق قوانین موجود ہیں جبکہ بعض حالات میں آجر کی جانب سے تنخواہ کی عدم ادائیگی یا معاہدے کی خلاف ورزی پر ملازم کو ملازمت چھوڑنے کا قانونی حق بھی حاصل ہوسکتا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.06 ▼ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.54 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▼ 0.76
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,582 ▼ 15,166
Gold 22K Per Tola 424,950 ▼ 13,903
Gold 21K Per Tola 405,634 ▼ 13,271
Gold 18K Per Tola 347,686 ▼ 11,375
Silver Per Tola 6,906 ▼ 313
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▼ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں