آبنائے ہرمز: بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

Strait of Hormuz
فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں دو بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد ایک سپر ٹینکر میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں جہاز رک گیا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق متاثرہ ٹینکر ایرانی تھا اور آبی گزرگاہ سے مقررہ سکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم حکام کی جانب سے تاحال جہاز اور اس پر سوار عملے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹینکر کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور جہاز مکمل طور پر رک گیا۔ واقعے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت اور سکیورٹی صورتحال ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ سکیورٹی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے دیگر بحری جہازوں کو بھی اسی طرح کے انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہازوں کیلئے مقررہ ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں خطرہ بننے والی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی مائن لیئنگ فورسز کے خلاف محدود اور انتہائی درست کارروائی کی ہے۔

سینٹکام کے مطابق لارک جزیرے پر موجود ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بارودی سرنگیں بچھانے والی فورسز آبنائے ہرمز میں فوری خطرہ بن رہی تھیں، جس کے پیش نظر امریکی افواج نے کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:نیپال میں تباہ کن سیلاب نے قیامت ڈھا دی، ہلاکتیں 903 تک پہنچ گئیں

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، اس لیے یہاں کسی بھی بڑے سکیورٹی واقعے کے عالمی توانائی منڈی پر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.06 ▼ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.54 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▼ 0.76
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,582 ▼ 15,166
Gold 22K Per Tola 424,950 ▼ 13,903
Gold 21K Per Tola 405,634 ▼ 13,271
Gold 18K Per Tola 347,686 ▼ 11,375
Silver Per Tola 6,906 ▼ 313
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▼ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں