نیپال میں تباہ کن سیلاب نے قیامت ڈھا دی، ہلاکتیں 903 تک پہنچ گئیں

Nepal Flood Death Toll
فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
کھٹمنڈو: (ویب ڈیسک) نیپال کے سرحدی علاقوں میں تباہ کن سیلاب اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 903 تک پہنچ گئی جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

نیپالی حکام کے مطابق شدید سیلاب کے باعث متعدد علاقوں میں مواصلاتی نظام اور بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے 6 مقامات پر 933 کارکن پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کئی کارکن سرنگوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں انہیں بحفاظت باہر نکالنے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں، دشوار گزار صورتحال کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب نیپالی وزارتِ تعلیم نے بھی سیلاب کے بعد تعلیمی اداروں کے 200 سے زائد طلبہ کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے، جس کے باعث متاثرہ خاندانوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق سیلابی ریلوں میں بہہ جانے والی متعدد لاشیں متاثرہ علاقوں سے تقریباً 100 کلومیٹر دور میدانی علاقوں سے برآمد ہوئی ہیں، جبکہ مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تباہ کن سیلاب نے اسکولوں، اسپتالوں، پن بجلی گھروں، سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے، جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین پر روسی ڈرون حملہ، 37 شہری ہلاک جبکہ 42 زخمی

نیپالی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک کو عمومی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیلئے غیر ملکی مدد کی ضرورت نہیں، تاہم سرنگوں میں پھنسے افراد کو نکالنے، خصوصی تکنیکی معاونت، ٹرانسپورٹ اور لاشوں کو محفوظ رکھنے سمیت شناخت کے عمل کے لیے بیرونی تعاون درکار ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.06 ▼ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.54 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▼ 0.76
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,582 ▼ 15,166
Gold 22K Per Tola 424,950 ▼ 13,903
Gold 21K Per Tola 405,634 ▼ 13,271
Gold 18K Per Tola 347,686 ▼ 11,375
Silver Per Tola 6,906 ▼ 313
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▼ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں