مکہ ٹاور پر بجلی کڑکنے کا خوبصورت منظر وائرل
سعودی عرب کے مکہ ٹاور پر بجلی کڑکنے کا دلکش منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 28 2026 |
مکہ مکرمہ:(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے مکہ ٹاور پر بجلی کڑکنے کا دلکش منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ، اندھیرے میں آسمانی بجلی کی چمک سے ٹاور دور تک نمایاں ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کے وقت اچانک بجلی کڑکتی ہے اور مکہ ٹاور روشنی میں نہا جاتا ہے، جس کا منظر ہر دیکھنے والے کو خوب بھایا ہے۔
صاعقة ساعة الحرم المكي مغرب اليوم .. #مكة_المكرمة pic.twitter.com/mv8AIwZirn
— معاذ الأحمدي | MUATH (@MuathAlahmadi_) August 22, 2023
دوسری جانب سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش اور گرج چمک کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی جاری
طائف میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور کئی سڑکیں زیر آب آ گئیں۔
شدید بارش کے دوران بعض مقامات پر گاڑیاں پانی کے تیز بہاؤ میں بہتی ہوئی بھی دکھائی دیں۔