حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی جاری

سرکاری سکیم کے تحت لانگ حج پیکیج میں 23 ہزار نشستیں باقی ہیں/فائل فوٹو
سرکاری سکیم کے تحت لانگ حج پیکیج میں 23 ہزار نشستیں باقی ہیں/فائل فوٹو
Updated 21 گھنٹے قبل | Published August, 21 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک)ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت 84 ہزار عازمین حج نے پہلی قسط جمع کروا دی،شارٹ حج پیکیج کی 30 ہزار نشستیں مکمل جبکہ لانگ حج پیکیج میں54 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں

سرکاری سکیم کے تحت لانگ حج پیکیج میں 23 ہزار نشستیں باقی ہیں،نیشنل آئی ٹی بورڈ کی پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر ادائیگی کے لیے تین ذرائع متعارف کروائے گئے ہیں۔ حج قسط کی ادائیگی ون لنک پی ایس آئی ڈی، بینک کارڈ اور پاک حج مینول چالان کے ذریعے جمع ہو سکتی ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق ادائیگی کے تینوں ذرائع سے پہلی قسط کی مد میں 52 اشاریہ 5 ارب روپے موصول ہوئے ، ملک بھر کی چاروں اکائیوں، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے ادائیگیاں کامیابی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان رہائی کے بعد آرمی چیف سے محاذ آرائی نہیں کرینگے: زلفی بخاری

 

ترجمان کے مطابق حج 2027 پر جانے کے خواہش مند عازمینِ کرام حج پورٹل پر اپنے کوائف اور ادائیگی جلد مکمل کریں،40 روزہ حج پیکیج میں مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر حج 2027 کی بکنگ روک دی جائے گی

واضح رہے کہ 40 دن کے لانگ حج پیکیج کی پہلی قسط 6 لاکھ روپے مقرر ہے۔ 25 دن کے شارٹ حج پیکیج کی پہلی قسط ساڑھے 6 لاکھ روپے مقرر ہے. مکہ مکرمہ میں دو بیڈ الگ کمرے کے اضافی اخراجات 2 لاکھ 10 ہزار روپے فی کس ہیں جبکہ مکہ مکرمہ میں3 بیڈ الگ کمرے کے اضافی اخراجات 70 ہزار روپے فی کس ہیں.
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.12 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.35 ▲ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,973 ▼ 8,045
Gold 22K Per Tola 414,308 ▼ 7,374
Gold 21K Per Tola 395,476 ▼ 7,039
Gold 18K Per Tola 338,979 ▼ 6,034
Silver Per Tola 6,557 ▼ 301
Platinum Per oz (USD) 1,718 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 337.51 ▲ 2.97
Diesel HSD Per Litre 261.81
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں