مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں یا نہیں؟ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ریڈیو میزبان گلین بیک کو لائیو فون انٹرویو میں بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کے بائیں بازو اور ٹانگ سمیت جسم کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن وہ زندہ ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر مجتبی خامنہ ای ہلاک ہو چکے ہیں تو ممکن ہے ایرانی حکام ان کی زندگی سے متعلق تاثر برقرار رکھے ہوئے ہیں، ان کے مطابق ایرانی حکام اہم معاملات پر اب بھی مجتبی خامنہ ای سے مشاورت اور ان کی حتمی منظوری لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایرانی مذاکرات کاروں سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ وہ انہیں زیادہ قابل اعتماد گروہ نہیں سمجھتے اور اس معاملے میں کچھ بھی ممکن ہے۔
جنگ کے نتائج پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے امریکی مالی طاقت کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طاقت ایک بڑی فتح کی جانب بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کو مزید سخت کرنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ نے ایران کے ساتھ تعلقات ختم نہ کرنے والے ممالک کو بھی اقتصادی نتائج کی دھمکی دی ہے۔
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مجتبیٰ خامنہ ای کی موجودگی اور صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں رائیاں جاری ہیں۔