ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ایرانی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای ایک طالب علم کے تحقیقی مقالے کا جائزہ لیتے نظر آتے ہیں۔ مقالے کا موضوع ’’اسلامی سیکیورٹی ماڈل‘‘ تھا جسے مجتبیٰ خامنہ ای نے قابلِ قبول قرار دیا۔
اس ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای کی آواز بھی سنائی دیتی ہے جو ان کے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالنے کے بعد عوامی سطح پر سامنے آنے والی نایاب ویڈیو ریکارڈنگز میں شامل ہے۔
🇮🇷 Iran’s Supreme Leader Mojtaba Khamenei has appeared in newly released footage, marking his first public appearance.
— Syeda Fatimeh Huda (@SyedaFatemahuda) August 25, 2026
A rare glimpse of Iran’s new leadership. pic.twitter.com/qntTSvIw6w
تاہم ویڈیو کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کی ریکارڈنگ کی درست تاریخ اور مقام واضح نہیں کیا گیا۔ اس لیے آزاد ذرائع سے فوری طور پر یہ تصدیق ممکن نہیں کہ یہ مناظر حالیہ دنوں کے ہیں یا ماضی میں ریکارڈ کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف فوجی کارروائی؟ امریکا کا بڑا اعلان
اس سے قبل بھی ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہیں ایک علمی نشست میں اپنے طلبہ کے درمیان بیٹھے دکھایا گیا تھا۔
اس ویڈیو کو نئی اور کم دیکھی گئی تصاویر قرار دیا گیا لیکن اس کی تاریخ اور مقام بھی ظاہر نہیں کیے گئے تھے۔
مجتبیٰ خامنہ ای کی عوامی موجودگی طویل عرصے سے محدود رہنے کے باعث ان کی صحت اور سرگرمیوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں، اسی پس منظر میں ایرانی میڈیا کی جانب سے ان کی ویڈیوز کا اجرا خاص توجہ حاصل کر رہا ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی جولائی کے آخر میں مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی تھی جبکہ ایرانی حکام نے ان کی کم عوامی موجودگی کے پس منظر میں سیکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔