فرانس میں طلبہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد

فرانس
صدر ایمانوئل میکرون نے موبائل فون پابندی سے متعلق قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 25 2026 |
پیرس (ویب ڈیسک) فرانس کی حکومت نے ہائی سکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی ستمبر سے نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

حکومت کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون نے موبائل فون پابندی سے متعلق قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ہائی سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو اسکرین کے زیادہ استعمال سے دور رکھنا اور ان کی تعلیمی و ذہنی نشوونما کو بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ساحل کے قریب مال بردار جہاز ڈوب گیا، 22 افراد لاپتہ

تاہم سکول پرنسپلز کی یونین نے خبردار کیا ہے کہ پابندی پر فوری عملدرآمد مشکل ہوگا کیونکہ متعدد اسکولوں کو تیاری کے لیے مناسب وقت نہیں ملا۔

سکولوں کو پابندی نافذ کرنے کے لیے اپنے داخلی قواعد میں ترمیم کرنا ہوگی جبکہ بعض اداروں میں موبائل فون رکھنے کے لیے لاکرز اور خصوصی پاؤچز کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

حکومت نے تعلیمی سرگرمیوں اور اسکول کے ضروری امور کے لیے موبائل فون کے استعمال کو بعض صورتوں میں پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.72 ▼ 0.70
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.31 ▼ 0.73
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,205 ▲ 16
Gold 22K Per Tola 439,271 ▲ 15
Gold 21K Per Tola 419,304 ▲ 14
Gold 18K Per Tola 359,404 ▲ 12
Silver Per Tola 7,180 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,884 ▲ 2.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98 ▲ 0.39
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں