لاہور: معروف برانڈ کی 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم ضبط
وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی سلمی بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی نگرانی میں کارروائی کی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 25 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے معروف آئسکریم برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد کرلی، جسے مختلف شہریوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔
وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی سلمی بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی نگرانی میں کی گئی کاروائی کے دوران اسٹور میں ایکسپائر آئسکریم فریش اسٹاک کے ساتھ رکھی ہوئی پائی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی اتھارٹی کے مطابق مذکورہ آئسکریم گزشتہ سال نومبر میں ایکسپائر ہوچکی تھی جبکہ بڑی مقدار میں موجودہ مال مختلف شہروں میں بھیجا جانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رات کو آئسکریم کھانے کے چونکا دینے والے نقصانات
حکام نے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم موقع پر تلف کر دی جبکہ متعلقہ برانڈ کی ڈسٹری بیوشن بھی بند کردی گئی۔
فوڈ اتھارٹی نے خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔