جشن میلاد النبی ﷺ: کراچی میں بھاری گاڑیوں کا داخلہ بند

جشن میلاد النبی ﷺ
منی ٹرک سمیت دیگر بھاری گاڑیوں پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 25 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مختلف علاقوں میں مجالس، جلوس اور ریلیاں منعقد ہوں گی جس کے پیش نظر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 25 اور 26 اگست کو بھاری گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پابندی کے دوران گڈز ٹرانسپورٹ، ڈمپرز، واٹر ٹینکرز اور ہیوی ٹرک شہر میں داخل نہیں ہو سکیں گے جبکہ منی ٹرک سمیت دیگر بھاری گاڑیوں پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی

حکام نے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز اور بھاری گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ 11 اور 12 ربیع الاول کی شب تک بھاری گاڑیاں شہر میں لانے سے گریز کیا جائے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جشن میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور ریلیوں کے دوران شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت دینے کیلئے ٹریفک انتظامات مزید موثر بنائے جائیں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.72 ▼ 0.70
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.31 ▼ 0.73
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,205 ▲ 16
Gold 22K Per Tola 439,271 ▲ 15
Gold 21K Per Tola 419,304 ▲ 14
Gold 18K Per Tola 359,404 ▲ 12
Silver Per Tola 7,180 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,884 ▲ 2.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98 ▲ 0.39
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں