سعودی عرب کے مفتی اعظم کا اہم پیغام سامنے آگیا
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان نے تاریخی شہر طائف میں معذور افراد کے مرکز کے عہدیداروں سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 24 2026 |
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان نے خصوصی افراد کی نگہداشت، فلاح و بہبود اور سرپرستی پر زور دیتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاریخی شہر طائف میں معذور افراد کے مرکز کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی دیکھ بھال معاشرے میں رحمت، باہمی تعاون اور ہمدردی کے جذبات کو فروغ دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی جاری
انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات معاشرے کے کمزور اور خصوصی افراد کے ساتھ حسنِ سلوک، ہمدردی اور ذمہ داری کا درس دیتی ہیں۔