سونے کی کان بیٹھ گئی، 100 سے زائد افراد ہلاک

Central African Republic Gold Mine Collapse
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published August, 20 2026 |
بانگوئی: (ویب ڈیسک) وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی ایک کان اچانک بیٹھ جانے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ کیمرون کی سرحد کے قریب واقع زیمبوئے گاؤں میں پیش آیا، جہاں سونے کی کان میں بڑی تعداد میں افراد کام کررہے تھے۔ اچانک کان کا ایک حصہ منہدم ہونے سے متعدد کان کن ملبے تلے دب گئے۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا، ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرنے اور ممکنہ طور پر زندہ افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرچکی ہے، تاہم امدادی کارروائیاں جاری رہنے کے باعث حتمی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، متعلقہ ادارے اس بات کا تعین کررہے ہیں کہ کان بیٹھنے کی اصل وجہ کیا تھی اور اسے چلانے کیلئے حفاظتی اقدامات اور قانونی تقاضوں پر کس حد تک عمل کیا جارہا تھا۔

دوسری جانب پڑوسی ملک کیمرون کی جانب سے حادثے کے متاثرین کیلئے تعاون کی پیشکش کی گئی ہے۔ کیمرون حکام نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں ممکنہ معاونت کا عندیہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاحوں کا ہیلی کاپٹر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک

حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد حادثے کی وجوہات اور ذمہ داروں سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.16 ▲ 2.87
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.66 ▲ 2.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.20
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,017 ▲ 4,488
Gold 22K Per Tola 421,683 ▲ 4,114
Gold 21K Per Tola 402,515 ▲ 3,927
Gold 18K Per Tola 345,013 ▲ 3,366
Silver Per Tola 6,858 ▲ 92
Platinum Per oz (USD) 1,778 ▲ 20.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 334.54 ▲ 3.34
Diesel HSD Per Litre 261.81 ▲ 5.11
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85 ▲ 4.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں