سیاحوں کا ہیلی کاپٹر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک

Kenya Helicopter Crash
فائل فوٹو
Updated | Published August, 20 2026 |
نیروبی: (ویب ڈیسک) کینیا میں سیاحوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 5 امریکی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثے میں ایکواڈور کی انٹیلی جنس کے سربراہ اور ان کی اہلیہ بھی جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 5 امریکی شہری ہلاک ہوئے ہیں، ترجمان کے مطابق امریکی سفارتخانہ کینیا کے مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور متاثرہ افراد کے حوالے سے ضروری قونصلر معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہیلی کاپٹر لوئیسابا کے محفوظ وائلڈ لائف علاقے سے ایواسو نیرو کی جانب تفریحی فضائی سفر پر روانہ ہوا تھا، تاہم دوران پرواز اچانک حادثے کا شکار ہوگیا۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں نکالنے کا عمل شروع کیا گیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کینیا کے متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، مزید تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد جان کی بازی ہار گئے

حادثے نے سیاحتی فضائی سفر کی حفاظت سے متعلق ایک بار پھر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حادثے کی وجوہات اور دیگر اہم حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.16 ▲ 2.87
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.66 ▲ 2.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.20
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,017 ▲ 4,488
Gold 22K Per Tola 421,683 ▲ 4,114
Gold 21K Per Tola 402,515 ▲ 3,927
Gold 18K Per Tola 345,013 ▲ 3,366
Silver Per Tola 6,858 ▲ 92
Platinum Per oz (USD) 1,778 ▲ 20.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 334.54 ▲ 3.34
Diesel HSD Per Litre 261.81 ▲ 5.11
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85 ▲ 4.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں