ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد جان کی بازی ہار گئے

Kolkata Hotel Fire
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published August, 19 2026 |
کولکتہ:(ویب ڈیسک) بھارتی شہر کولکتہ میں ایک ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 9 افراد جانبحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ کولکتہ کے ایک ہوٹل میں پیش آیا، جہاں آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

امدادی اہلکاروں نے شدید کوششوں کے بعد ہوٹل میں پھنسے افراد کو بحفاظت باہر نکالا، ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کے دوران تقریباً 30 افراد کو ہوٹل سے بحفاظت نکال لیا، تاہم آتشزدگی کے باعث 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے میں جانبحق ہونے والے تمام افراد بنگلا دیشی شہری تھے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہوٹل میں آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ قرار دی جارہی ہے، تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ حتمی وجہ کا تعین مکمل تحقیقات کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔

فائر بریگیڈ حکام نے آگ پر قابو پانے کے بعد ہوٹل کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور مزید کسی شخص کے اندر پھنسے ہونے کے امکان کو ختم کرنے کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیچھا کرنے والے لڑکوں سے بچتے ہوئے لڑکی بس تلے آکر جاں بحق

واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ہوٹل کی حفاظتی انتظامات اور فائر سیفٹی سے متعلق پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، غفلت یا حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.63 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.29 ▼ 0.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.65 ▼ 0.48
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529
Gold 22K Per Tola 417,568
Gold 21K Per Tola 398,588
Gold 18K Per Tola 341,647
Silver Per Tola 6,766
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▼ 0.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20
Diesel HSD Per Litre 256.70 ▲ 4.53
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں