پیچھا کرنے والے لڑکوں سے بچتے ہوئے لڑکی بس تلے آکر جاں بحق

Narowal Girl Death
فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
نارووال: (ویب ڈیسک) نارووال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر پیچھا کرنے والے دو لڑکوں سے بچنے کی کوشش کے دوران لڑکی بس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی گاڑی میں سوار تھی کہ محلے کے دو لڑکوں نے مبینہ طور پر اس کا پیچھا شروع کردیا۔ دونوں لڑکوں پر الزام ہے کہ انہوں نے لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی، جس پر لڑکی نے خود کو بچانے کیلئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسی دوران لڑکی سڑک پر موجود بس کے نیچے آگئی اور شدید زخمی ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق دونوں مبینہ ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی جارہی ہے تاکہ واقعے کی مکمل صورتحال معلوم کی جاسکے اور فرار ہونے والے دونوں لڑکوں کا سراغ لگایا جاسکے۔

پولیس نے واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں، لڑکی کی ہلاکت کے محرکات اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر وے ایم ٹو پر بڑا حادثہ، بس سمیت متنعد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پیدا ہوگئی، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرایا جائے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.63 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.29 ▼ 0.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.65 ▼ 0.48
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529
Gold 22K Per Tola 417,568
Gold 21K Per Tola 398,588
Gold 18K Per Tola 341,647
Silver Per Tola 6,766
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▼ 0.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20
Diesel HSD Per Litre 256.70 ▲ 4.53
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں