موٹر وے ایم ٹو پر بڑا حادثہ، بس سمیت متنعد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

موٹر وے ایم ٹو پر متعدد گاڑیاں حادثے کا شکار
موٹر وے ایم ٹو پر شدید بارش کے دوران ٹریفک حادثے میں بس سمیت متعدد گاڑیاں ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے/فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published August, 18 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) موٹر وے ایم ٹو پر شدید بارش کے دوران ٹریفک حادثے میں مسافر بس سمیت متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کیپٹل اسمارٹ سٹی کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر بس ٹرالر کو اوور ٹیک کرنے کے دوران اپنی لین میں واپس آتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر شاہراہ کے ہارڈ شولڈر کے ساتھ ڈیچ میں گر کر الٹ گئی جس کے عقب میں آنے والا ٹرالر اور پیچھے آنے والی ڈبل کیبن گاڑی سمیت متعد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں شمس الرحمان نامی اٹک سے تعلق رکھنے والا شخص اور سعدیہ نامی خاتون جاں بحق ہوگئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور امدادی کاروائیاں کرکے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 راولپنڈی انجینیر صبغت اللّٰہ کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 36 افراد متاثر ہوئے، 25 زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے 22 زخمی پمز، 3 شفا اسپتال منتقل کیے گیے اسی طرح 10 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا۔

حادثے میں شمس الرحمان نامی شخص جاں بحق ہوا جسکی لاش ڈی ایچ کیو راولپنڈی کے منتقل کردی گئی، ادھر پمز میں زیر علاج حادثے کی زخمی 55 سالہ خاتون سعدیہ عزیز بھی دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت پر تشویش، پرویز الہیٰ کا فوری اسپتال منتقلی کا مطالبہ

موٹر وے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ شدید بارش کے دوران پھسلن اور بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے کے باعث پیش آیا تاہم حتمی صورتحال تحقیقات مکمل ہونے پر واضح ہوگی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.57 ▲ 0.39
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.48 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.13 ▲ 0.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.09 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529 ▼ 93
Gold 22K Per Tola 417,568 ▼ 85
Gold 21K Per Tola 398,588 ▼ 81
Gold 18K Per Tola 341,647 ▼ 70
Silver Per Tola 6,766 ▲ 31
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▲ 4.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20 ▲ 5.77
Diesel HSD Per Litre 252.17 ▲ 3.14
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63 ▲ 6.88
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں