عمران خان کی صحت پر تشویش، پرویز الہیٰ کا فوری اسپتال منتقلی کا مطالبہ

عمران خان کو اسپتال منتقلی کا مطالبہ
چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کا فوری اعلاج اور اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا/فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published August, 18 2026 |
(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے عمران خان کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اسپتال منتقلی کا مطالبہ کردیا۔

 بیرسٹر گوہر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کی بگڑتی ہوئی صحت پر ہمیں بہت تشویش ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور انہیں فی الفور اسپتال شفٹ کیا جائے۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کی آنکھوں اور بلڈ پریشر کا علاج فی الفور کروایا جائے کیونکہ ان بیماریوں سے ہی تمام بیماریاں شروع ہوتی ہیں، عمران خان کے ذاتی معالجین اور فیملی کی نگرانی میں ان کا علاج ہونا چاہیے۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری سوچ ہمیشہ سے مثبت رہی ہے، ایسے حالات ہوں جس میں سب کو برابری کا چانس ملے تاکہ ملکی حالات میں بہتری آئے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا اور چوہدری پرویزالٰہی کا اتفاق ہے کہ عمران خان کی صحت پر تکنیکی معاملات پر نہ جایا جائے اور ان کا فوری علاج کروایا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جو عمران خان کی صحت کے بارے رپورٹ جمع ہوئی ہے ہمیں اس پر تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدے پر صدرٹرمپ کی حمایت کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں، وزیر اعظم

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی فوری کروائی جائے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.57 ▲ 0.39
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.48 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.13 ▲ 0.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.09 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529 ▼ 93
Gold 22K Per Tola 417,568 ▼ 85
Gold 21K Per Tola 398,588 ▼ 81
Gold 18K Per Tola 341,647 ▼ 70
Silver Per Tola 6,766 ▲ 31
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▲ 4.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20 ▲ 5.77
Diesel HSD Per Litre 252.17 ▲ 3.14
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63 ▲ 6.88
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں