ایران سے تجارت اور مالی لین دین بند، یو اے ای کا اہم اعلان
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔
دوسری جانب ایران نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنے علاقے سے خلیجی ملک کی طرف میزائل داغے جانے کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اماراتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد جان کی بازی ہار گئے
ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان یہ کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں فوجی تنازع اور سکیورٹی صورتحال پہلے ہی انتہائی کشیدہ ہے۔ تجارتی اور مالی سرگرمیوں کی معطلی سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے