ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر ڈرائیونگ مہنگی پڑ گئی

سابق اسٹار بلے باز ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانا مہنگا پڑ گیا
عدالت نے سابق کرکٹر پر 1500 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کرتے ہوئے گاڑی میں خصوصی ڈیوائس لگانے کا حکم بھی دیا ہے/فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published August, 18 2026 |
سڈنی:(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق اسٹار بلے باز ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے بطورِ سزا ان پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے گاڑی میں خصوصی ڈیوائس لگانے کا حکم بھی دیا ہے۔

سڈنی کی عدالت کے مطابق ڈیوڈ وارنر ایسٹر کے موقع پر ایک تقریب سے اپنے اہل خانہ کو گھر لے کر جارہے تھے کہ راستے میں سانس کے ذریعے شراب کی جانچ کیلئے قائم چیک پوسٹ دیکھ کر انہوں نے گاڑی روک دی۔

رپورٹس کے مطابق وارنر نے پولیس کی کارروائی سے بچنے کیلئے ایک خاتون مسافر کے ساتھ نشست تبدیل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

عدالت نے سابق کرکٹر پر 1500 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کردیا، وارنر نے اپریل میں گرفتاری کے بعد عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:13  لاکھ سعودی ریال میں فروخت ہونے والا شاہین 

جج کلیئر فارنان نے ریمارکس دیے کہ وارنر کے دوبارہ ایسا جرم کرنے کا امکان کم ہے تاہم نیو ساؤتھ ویلز میں سڑک حادثات کی ایک اہم وجہ اب بھی شراب پی کر ڈرائیونگ ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ گاڑی میں بچوں کی موجودگی کے باعث معاملہ مزید سنگین ہوگیا تاہم وارنر کو اپنی گاڑی میں انٹرلاک ڈیوائس نصب کرانے کی بھی پابندی ہوگی، جو جسم میں الکحل کی موجودگی محسوس ہونے پر گاڑی اسٹارٹ ہونے سے روک دے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.57 ▲ 0.39
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.48 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.13 ▲ 0.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.09 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529 ▼ 93
Gold 22K Per Tola 417,568 ▼ 85
Gold 21K Per Tola 398,588 ▼ 81
Gold 18K Per Tola 341,647 ▼ 70
Silver Per Tola 6,766 ▲ 31
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▲ 4.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20 ▲ 5.77
Diesel HSD Per Litre 252.17 ▲ 3.14
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63 ▲ 6.88
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں